مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی اسٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير اعظم داؤد اوغلو نے ترکی کے شہر سوروچ میں دھماکے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم پر عائد کی ہے۔
ترک وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری داعش پر عائد ہوتی ہے۔ ترکی کے وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی شام کی سرحد کے قریب سکویرٹی کے سخت اقدامات انجام دےگا۔ سوروچ میں دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئےتھے۔
آپ کا تبصرہ